عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نسان موٹر انڈیا نے اپنی عالمی ایس یو وی لائن اپ میں شامل ہونے والی نئی گاڑی کا نام اور اس کے ڈیزائن کی ایک دلکش جھلک پیش کی ۔ یہ نام نسان کی اس روح کی عکاسی کرتا ہے جو درست انجینئرنگ، جدت اور زندگی میں بہتری کے فلسفے پر مبنی ہے۔یہ ایک طاقتور پریمیم C-SUVکی نمائندگی کرتا ہے جو انجینئرنگ کی اعلیٰ مہارت، عمدہ کارکردگی اور منفرد ڈیزائن شناخت رکھتی ہے۔ نسان ٹیکٹون ان صارفین کیلئے ہے جو اپنے کیریئر، جذبے یا طرزِ زندگی کے ذریعے’اپنی دنیا خود تخلیق‘ کر رہے ہیں۔اپنی مکمل نقاب کشائی اور 2026 میں فروخت کے آغاز سے قبل، نسان ٹیکٹون کوC-SUV زمرے میں انقلاب لانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نسان کی ’ون کار، ون ورلڈ‘ حکمت عملی کے تحت دوسرا ماڈل ہوگا، جسے رینالٹ (Renault) کے اشتراک سے چنئی پلانٹ میں تیار کیا جائے گا، بھارت میں فروخت کے ساتھ ساتھ منتخب عالمی منڈیوں میں برآمد کیلئے بھی۔نسان کی یہ نئیایس یو وی ، ٹیکٹون، کمپنی کی سب سے زیادہ دیرپا اور مشہور گاڑی نسان پیٹرول سے متاثر ہے ۔وہی گاڑی جو دنیا کے سخت ترین علاقوں میں اپنی طاقت کا لوہا منوا چکی ہے۔یہ نئی ایس یو وی نہ صرف بولڈ انداز بلکہ مضبوط ساخت، اعلیٰ معیارِ کاریگری اور جدید ٹیکنالوجی خصوصیات کے امتزاج سے تیار کی گئی ہے۔سامنے کے حصے میں ایک طاقتور اور نفیس سکلپٹڈ بونٹ، نسان پیٹرول کی یاد دلانے والےC شکل کے ہیڈ لیمپس اور مضبوط لوئر بمپر مل کر ایک باوقار اور دبنگ تاثر پیدا کرتے ہیں۔سائیڈ پروفائل میں طاقتور اور متوازن اسٹانس دیا گیا ہے جو سڑک پر ایک منفرد شناخت قائم کرتا ہے۔