اننت ناگ/عارف بلوچ/محکمہ تعلیم نے اننت ناگ میں نجی کوچنگ سنٹر میں پڑھانے والے ایک استاد کو معطل کر دیا ہے۔جاری حکم نامہ کے مطابق جموں و کشمیر سیول سروسز درجہ بندی،کنٹرول اور اپیل)رولز 1956 قاعدہ 31 کے مطابق بلال احمد لون ٹیچر مڈل اسکول گرورہ ،جو اس وقت ماڈل بائز سکینڈری اسکول اننت ناگ میں تعینات ہیں، کو قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔کارروائی جموں اینڈ کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ)رولز 1971 کے قاعدہ 10 آر ٹی ای ایکٹ 2009 کے باب سیکشن 28 کی خلاف ورزی کی پاداش میں کی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران مذکورہ ٹیچر پرنسپل ڈسڑکٹ انسٹیچیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹرینگ اننت ناگ کے ساتھ منسلک رہے گا۔