جموں //سٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے ’نیو آرا مدر ہائی سکول نانک نگر‘ میں صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران طلباء کو قدرتی ماحول صاف ستھرا رکھنے کے سلسلہ میں بیدار کیا گیا ۔پروگرام کے دوران مذکورہ سکول کے 20سے زائد طلباء کو سٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ سائنسدان انو رادھا گپتا کی جانب سے ’ای ویسٹ ‘کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سکولوں کے طلباء کو صفائی ستھرائی کی جانب راغب کرنے کے سلسلہ میں ’کرو سمبھائو سکول پروگرام ‘شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے طلباء سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ گھروں میں پیدا ہونے والی گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے عوام کو بیدار کیا جائے ۔یاد رہے کہ جولائی 2017سے شروع ’کرو سمبھائو سکول پروگرام‘کے تحت محکمہ تعلیم اور ریاستی پولوشن کنٹرول بورڈکے اشتراک سے پورے ملک میں ابھی تک 18ہزار طلباء کو شامل کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس سلسلہ میں مزید بیدار کیا جاسکے ۔