کپوارہ// کپوارہ کے ندی نالو ںمیں مسلسل ریت اور بجری نکالنے کا کام جاری ہے ۔ لوگو ں کے احتجاجی مظاہرو ں اور ضلع انتظامیہ کی پابندی کے باوجو بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔منگل کو ہندوارہ پولیس کو بٹہ گنڈ اور شاٹھ گنڈ ہندوارہ کے لوگو ں کی جانب سے ایک شکایت ملی کہ ان علاقوں میں جے سی بی مشینوں کے ذریعے ریت اور بجری نکالنے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے نالہ ماوری کی ہئیت بگڑ چکی ہے اور ان علاقوں میں پانی کے حوالے سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔قلم آ باد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نالہ ماوری سے ریت اور بجری نکالنے والی جے سی بی مشینو ں کو اپنی تحویل میں لیکر کیس درج کرلیا ہے۔