گاندربل//رڑ گاندربل میں نالہ سندھ میں لاپتہ شہری کی لاش برآمد کی گئی۔آرڑ کے لوگوں نے نالہ سندھ میں تیرتی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ایس ایچ او گاندربل نثار احمد ہراہ کی قیادت میں پولیس پارٹی موقعہ پر پہنچ گئی اور لوگوں کی مدد سے نالہ سندھ سے لاش باہر نکالی گئی جس کی شناخت 35 سالہ شبیر احمد لون ولد محمد سلطان ساکنہ آرڑ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل منتقل کیااورقانونی لوازمات مکمل کرکے میت کولواحقین کے سپرد کی۔ مذکورہ شخص جمعرات شام سے لاپتہ تھا۔پولیس کے مطابق نالہ سندھ کے کنارے چلتے ہوئے پیر پھسل کر نالہ سندھ میں گرنے سے موت واقع ہوگئی ہے ۔