عظمی نیوزسروس
سرینگر//ناظم زراعت کشمیرچودھری اقبال نے نارکرہ بڈگام میں ہائی ٹیک پالی ہاوس کاافتتاح کیا۔دورے کے دوران ناظم زراعت نے مامت، شوگہ پورہ بڈگام میں مشروم یونٹ کامعائنہ کیاجہاں کشمیرکاپہلامکمل خودکار مشروم یونٹ قائم کیاگیا ہے جہاں سات مرحلوں میں1800بیگ مشروم کی صلاحیت ہے۔
اس موقعہ پرناظم زراعت نے کسانوں سے کہا کہ محکمہ کسانوں کو پوراسال بہترقسم کے بیج دستیاب رکھنے کیلئے پرعزم ہے اوراس کیلئے محکمہ نے کشمیرکے تمام اضلاع میں ہائی ٹیک پالی ہائوس قائم کئے ہیں۔ ناظم زراعت نے انٹیگریٹیڈفارمنگ کی اہمیت کواُجاگر کیااورکسانو ں سے کہا کہ وہ زرعی شعبے میں تنوع کواپنائیں۔ناظم زراعت نے کسانوں سے کہا کہ محکمہ انہیں تمام تیکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔