بانہال//جموں کشمیررہبر تعلیم ٹیچرز فورکی طرف سے غلام نبی ایتو کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تعینات ہونے پر اُن کا سرینگر میں والہنا استقبال کیا گیا اس موقع پر ناظم تعلیم کے ہمراہ محکمہ کے دو جوائنٹ ڈائریکٹرز کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ فورم کے ریاستی چیئر مین فاروق احمد تانترے کی قیادت میں ریاستی فورم کے دیگر عہداران کے علاوہ ضلع صدور اور دیگر کئی رہبر تعلیم اساتذہ سے بھی اس وفد میں شامل تھے ۔پریس کے نام جاری ایک بیان کے مطابق اس موقع پر فورم نے جی این ایتو کو ناظم تعلیم کشمیر کا عہدے سنبھالنے پر اُن کا محکمہ میں استقبال کر نے کے ساتھ ساتھ اُنہیں مبارک باد پیش کی ۔ فورم عہددارن نے ناظم تعلیم کو یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے اور اس کے لئے شروع کی گئی نئی سکیموں کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے یاست کے ساٹھ ہزار کے قریب رہبر تعلیم اساتذہ اُنہیں ہر ممکن تعاون کر نے کے لئے تیار ہیں ۔ اس موقع پر فورم چیئرمین فاروق تانترے نے کہا ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ گذشتہ کئی مہنیوں سے تنخوائوں کو لیکر پریشان ہیں لیکن وزیر تعلیم سید الطاف بخاری کی کاوشوں کے بعد اب یہ اُمید جاگ گئی ہے کہ بند پڑی تنخوائوں کو جلد واگذار کر نے کے علاوہ مستقبل میں رہبر تعلیم اساتذہ کو اس قسم کی پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔اُنہو ںنے کہا کہ وزیر تعلیم کے حالیہ دورہ دہلی میں مرکزی متعلقہ وزراء سے میٹنگ کے بعد تنخوائوں کے سسٹم کو سڑیم لائن کر نے کے لئے جو اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور فورم اس کے لئے اُن کی کاوشوں کی سراہنا کرتی ہے ۔اس موقع پر فورم چیئر مین کے علاوہ دیگر فورم عہدداران نے ناظم تعلیم کو رہبر تعلیم اساتذہ کو بند پڑی تنخوائوں کے علاوہ دیگر کئی مسائل جن میں مستقلی کے لئے التواء میں پڑی فائلیں ، ای وی سے رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی اور ڈائریکٹر دفتر کے سطح پر مختلف معاملات اور مسائل سے تفصیل سے آگاہ کرایا ۔ ناظم تعلیم نے فورم ممبران کو بغور سُنے کے بعد یہ یقین دہانی کرائی کہ اُن کے تمام تر جائز مطالبات کو ترجیحی بنادوں پر حل کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے فورم کو یقین دلایا کہ اُن کے حد اختیار میں جنتا ہے اُن مسائل کو وہ خود حل کریں گئے اور جو اُن کے حد اختیار سے باہر ہونگے اُن کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اُٹھا کر حل کرانے کی پوری کوشش کرائی جائے گی ۔واضح رہے اس سے چند روز قبل فورم کے ایک وفد نے فورم کے ریاستی جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان کی قیادت میں نئے ناظم تعلیم جموں رویندر سنگھ کا بھی استقبال کیا تھا اور اُنہیں بھی صوبہ جموں میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں واقف کرایا تھا۔