سرینگر /باغات اور درختوں کا ہمہ وقت خیال رکھنے پر زور دیتے ہوے ڈائریکٹرہارٹی کلچرکشمیر ومشن ڈائریکٹراعجازاحمدبٹ نے کہا کہ ہمیں معیاری اورزیادہ پیداواردینے والے میوہ داردرختوں کواولین ترجیح دینی چاہئے ۔ باغبانی صنعت سے جڑے مختلف طبقوں کے نمائندوں کیساتھ ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے فروٹ گروورس اورمیوہ سیکٹرسے جڑے معاملات کوزیرغورلایا۔ناظم باغبانی نے میٹنگ کے دوران بتایاکہ محکمہ باغبانی کی یہ کوشش ہے کہ کشمیروادی میں اس صنعت کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیساتھ ساتھ میوہ صنعت سے وابستہ مختلف طبقوں کے مسائل اورمشکلات کاسدباب کیاجائے ۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ ہمیں اپنے اہداف کوملحوظ نظررکھ کراپنی ذمہ داریوں اورول کونبھاناچاہئے ۔