بانہال // جمعرات کے روز ناشری۔ چنینی فورلین ٹنل کے اندر بجلی کی سپلائی میں فالٹ کی وجہ سے گاڑیوں کے دھویں کو خار ج کرنے کیلئے لگائے گئے بھاری بھرکم پنکھوں یا ایگزاسٹ فینوں کے بند ہونے کی وجہ سے ٹنل کے اندر گاڑیوں کی آمدورفت وقفے وقفے سے معطل رہی اور بعد میں اس تیکنیکی خرابی کو دور کیا گیا اور گاڑیوں کی آمدرفت معمول کی طرح بحال کی گئی۔ ٹریفک ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹنلوں کے اندر اندر گاڑیوں کے زہریلی دھویں کو خارج کرنے کیلئے لگائے گئے پنکھے تیکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی بار بند ہوگئے اور اس وجہ سے گاڑیوں کی آمدروفت کو بھی ٹنل کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کئی بار پیش آیا تاہم بعد میں آئی خرابی کو دور کرنے کے بعد ٹنل کے اندر دوطرفہ ٹریفک کو بحال کیا گیا۔