بارہمولہ //نارواو بارہمولہ کے متعدد ددیہات بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان حال ہے۔ اگر چہ صارفین ہر ماہ بجلی فیس ادا کررہے ہیں تاہم اُنہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے جو صارفین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔علاقہ نارواوکے شیری ،فتح گڈھ ،بدمولہ زنڈفرن ،زوگیار ،ہیون ،آڈورہ ،پہلی ہرن ،گلستان ،نملن ،پالہ دجی، گوری وان ،ڈانگر پورہ ،ملہ پورہ ،لریڈورہ اورکالے بن کے علاوہ کئی دیہات کے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی بغیر کسی شیڈول کے تحت ان دیہات کو صرف 10منٹ کے لئے بجلی فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگو ں کو سردیوں کے ان ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اورشام ہوتے ہی ان گائوںمیں گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے ۔ لوگوں نے متعلقہ بجلی حکام کو با ر بار اس معاملے کے طرف توجہ دلائی لیکن محکمہ بجلی کے حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر علاقے نارواو میں دو دنوں کے اندر بجلی سپلائی میں بہتری نہیں آئی تو صارفین بجلی بلیں اد ا نہیں کریں گے اور سرینگر مظفرآباد شاہرہ احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی۔