گواسکا//افریقی ملک نائجیریا کے گاوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 45افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام نے بتایا ہے کہ گاوں گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے کم از کم 45افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔کادونا شہر کے حکام نے امدادی حکام اور پولیس کی نفری روانہ کر دی ہے۔حملہ ا?وروں کا تعلق کادونا کی ہمسایہ ریاست زام فارا سے بتایا گیا ہے۔ کادونا ریاست کی پولیس کے ترجمان مختار علی نے اس واردات اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق حملہ ا?وروں نے 3گھنٹے تک گاو?ں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی مکانات کو ا?گ بھی لگا دی گئی۔