اننت ناگ //نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کل امر ناتھ گپھا میں حاضری دی ۔ ڈاکٹر سنگھ کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ، سینئر بی جے پی لیڈر ممتا سنگھ اور پارٹی کے کئی دیگر زعما بھی تھے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف مقامات پر یاتریوں کیلئے کئے جا رہے انتظامات کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے یاترا کی بہتر نظامت اور اس کے احسن انعقاد کیلئے متعلقہ افسروں کی طرف سے 24 گھنٹے نگرانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے یاتریوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ بلا خلل یاترا کو یقینی بنانے کیلئے سلامتی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست میں امن ، اخوت ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔