سرینگر//ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے سینئر ایریا سیلز منیجر د نے ایک بیان میں ریاست جموں وکشمیر میں نئے پیٹرول پمپوں کی تنصیب کے حوالے سے درخواستیں جمع کرنے کیلئے کہا ہے اور اس سلسلے میں خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن پلیٹ فارم پر اپنی درخواستیں جمع کریں اور اس سلسلے میں شرائط و قواعد کا بھرپور لحاظ رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ قرعہ اندازی کرکے مستحق امیدواروں کو پیٹرول پمپ نصب کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔انہوں نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ کمپنی کی ویب سائٹwww.petrolpumpdealerchayan.inپر رابطہ کریں ۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ24دسمبر2018مقرر کی گئی ہے ۔