عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انکیش آٹوموٹیوپرائیوٹ لمیٹڈ نے ہفتہ کو حیدر پورہ بائی پاس، سری نگرمیں اپنی نئی مہندرا ڈیلرشپ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب پر ڈویڑنل ہیڈ جے اینڈ کے بینک لمیٹڈ، تبسم نذیر، اور ماہم رؤف، سی ای او- انکیش آٹوموٹیو پرائیویٹ زونل ہیڈ- جے اینڈ کے بینک لمیٹڈ شبیر احمد، مارکیٹنگ ہیڈ ریاض احمد وانی اور عمر شمس، ایس ایم ای ہیڈ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی موجودگی میںہوئی۔ایچ ڈی ایف سی بینک، چولا منڈلم فائنانس، مہندرا اینڈ مہندرا فائنانس جیسے مالیاتی اداروں کے مختلف عہدیداروں اور میڈیا سے وابستہ افراد، کاروباری گھرانوں اور آٹو کے شوقین افراد کے ایک بڑے اجتماع نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ڈیلر پرنسپل، انکیش آٹوموٹیو، سجاد روف نے افتتاحی تقریب میں عملی طور پر شرکت کی ۔گروپ جی ایم انکیش آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ مزمل ایم حافظ نے کہا کہ “مہندرا برانڈ کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے یہ ہمارے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ Encash Automotive مہندرا کے صارفین کو 3S کی سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم صارفین کو فوری مالیاتی امداد، انشورنس اور ایکس مارٹ کے فوائد فراہم کریں گے جہاں گاہک اپنی پہلے سے استعمال شدہ گاڑیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔