میکسیکوسٹی//میکسیکو میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملے بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں پچھلے 24 گھنٹے میں 1434 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 29905 ہوگئی اور 117افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 2271 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا متاثرین کے 1434 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 117 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کو روکنے کے لئے 16 اپریل کو ملک میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیاتھا جسے 30مئی تک بڑھا دیا گیا ہے ۔حالانکہ کم انفیکشن والے شہروں میں 17مئی سے گھر میں رہنے کی پابندی ہٹائی جاسکتی ہے ۔