عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی// آسٹریلوی بلے باز میکسوئل نے نیدر لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈکپ تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے نئی دہلی کے جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے 24ویں میچ میں 40 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیل کر سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈ کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔