نئی دہلی//دہلی میٹرو کے بڑھے کرایہ پر مرکزی حکومت کے ساتھ کھینچ تان کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ان کودہلی میٹرو ریل کی مجینٹا لائن کے افتتاحمیں مدعو نہ کرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ٹویٹس ،ری ٹویٹ کرکے اپنے من کی بات ظاہر کی۔مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کیا''دہلی میٹرو کے افتتاح میں دہلی کے وزیر اعلی کو مدعو نہ کرنا دہلی کے عوام کی توہین ہے ۔ان کو ڈر تھا کہ کہیں کجریوال دہلی کے لوگوں کے لئے وزیر اعظم سے میٹرو کا کرایہ کم کرنے کا مطالبہ نہ کر دیں''۔دراصل، کل وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ نوئیڈا کے بوٹینکل گارڈن اسٹیشن سے نئی میٹرو مجینٹا لائن ریل کا افتتاح کیا. اس افتتاح میں کجریوال کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔اس بارے میں جب رپورٹر نے کجریوال سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ آج سیاست پر بات نہیں کریں گے اور کرسمس کی مبارکباد دے کر آگے بڑھ گئے ۔ انہوں نے بعد میں اگرچہ مسٹر سسودیا کے ٹویٹ کوری ٹویٹ کرکے اپنے خیالاٹ کا اظہار کیا۔ اس بارے میں دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ یہ مکمل پروگرام اتر پردیش کی حکومت کا معاملہ تھا اوراس میں مہمانوں کے انتخاب پر اس کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔یو این آئی