ڈوڈہ // ضلع کانگریس کمیٹی ڈوڈہ نے ضلع صدر و ایم ایل سی نریش گپتا کی قیادت میںآنیوالے پنچایتی و میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات کے پیش نظر ووٹراں کو اپنی جانب راغب کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔پارٹی لیڈرشپ کی قیادت میںمہنگائی، لاء قانونیت، رشوت خوری اور مخلوط سرکار کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولیات جیسے کہ پینے کا پانی، سڑکوں کا رابطہ،عوامی تقسیم کاری ،بجلی ،ہیلتھ کئیر ،بنیادی تعلیم، ایم جی نریگا کی ادائیگی اور قیمتوں کے اضافہ کو انتخابی مدعا بنائے گی۔ پارٹی کو توقع ہے کہ یہ پی ڈی پی اور بی جے پی کو بلدیاتی انتخابا ت میں شکست دے گی ۔بھدرواہ کے واسک ڈیرا مضا فات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل سی نریش گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ورکروں کو ہر ایک حصہ اور ہر فرد کے پاس پہنچنے پر زور دیا، تاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مستحکم ہوجائے گی ۔اس موقعہ پر پنتھلا پنچایت ،دلائیں گائوں اور کلر علاقہ سے تعلق رکھنے والے 60بی جے پی کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات غیر پارٹی بنیادوں پر لڑے جا رہے ہیں ،تاہم ہماری پارٹی کے ہائی کمانڈ نے انہیں سنجیدگی سے لیا ہے اور ہر ایک کارکن کو انتخابات میں زور و شور سے شرکت کرنے کی ہدایت دی ہے۔پارٹی نے ضلع ڈوڈہ میںمتعدد ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ریلی میں جاوید آزاد ،خواتین ونگ کی صدر ریشما دیوی،ناصر کے شاہ، وسیم گنائی اور سابقہ سرپنچوں سوشیل کامر، محمد اشرف، ستیش کمار، روشن لعل، ارشاد خان اور راجندر کمار نے بھی خطاب کیا۔