جاوید اقبال
پونچھ//مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مینڈھر کے نیو جبہ پل پر خصوصی ناکہ لگایا۔ تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا گیا، جس کے قبضے سے تقریباً 10 گرام ہیروئن (چِٹا) جیسا نشہ آور مواد برآمد ہوا۔ملزم کی شناخت وسیم احمد ولد محمد مقصود ساکن گوہلد تحصیل مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر اسے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن مینڈھر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21/22 کے تحت ایف آئی آر نمبر 11/2025 درج کر لی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم عادی منشیات فروش ہے اور جبہ، حکیم موڑ اور سنگالہ چوک کے نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتا رہا ہے۔ پولیس اس نیٹ ورک کے تمام روابط کی چھان بین کر رہی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔جموں و کشمیر پولیس منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات فروشی سے متعلق کسی بھی اطلاع پر پولیس سے تعاون کریں۔