مینڈھر //مینڈھر میں حد متارکہ پر تعینات بی ایس ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی ۔یہ اہلکار مینڈھر کے ساگرہ علاقے میں حد متارکہ پر تعینا ت تھا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔اس کی شناخت 49سالہ اے ایس آئی ستپال جسوال کے طور پر ہوئی ہے جو بی ایس ایف کی 72بٹالین سے منسلک تھا ۔ذرائع نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ حد متارکہ پر اگلی چوکی پر گولی چلی جس کے بعد اس اہلکار کے ساتھیوں نے دوڑ کر دیکھاتو اسے خون میں لت پت پایاگیا ۔ فوری طور پر اسے وہاں سے نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔