جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر میں اڑتیس سالہ شخص کی دوران کام پراسرار طور پر موت ہوگئی۔ مقصود خان ولد محمد اختر مستری کا کام کررہا تھا جس دوران وہ زیر تعمیر گھر میں ہی پراسرار حالت میں بے ہوش پایا گیاجس کے بعد اُسے فوری طور سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔