بارسلونا/ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے دھرے گول کی بدولت مہمان چیلسی کے خلاف بارسلونا کو 3۔0 کی فتح کے ساتھ چمپئنز لیگ میں مسلسل 11 ویں سال کوارٹر فائنل میں جگہ دلا دی۔دلچسپ مقابلے میں میسی نے لیگ میں اپنا 99 واں اور 100 واں گول کیا۔بارسلونا نے لندن میں ہوئے پہلے مرحلے کے مقابلے میں 1۔1 سے ڈرا کھیلا تھا اور 4۔1 کے اوسط سے جیت اپنے نام کرتے ہوئے لیگ کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔میسی نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں بارسلونا کے لیے پہلا گول کیا اور دو اسٹرائکر کو چھکاتے ہوئے چیلسی کے گول کیپر کی ٹانگوں کے درمیان سے گیند کو گول کے اندر پہنچا کرٹیم کو 1۔0 کی برتری دلائی۔میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول 63 ویں منٹ میں کیا۔ہفتہ کو اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے گزشتہ میچ سے باہر رہے ارجنٹینا کے فارورڈ نے اوسمانے ڈیمبلے کو ان کا پہلا گول کرنے میں بھی مدد کی۔میسی نے سابق بارسلونا ٹیم کے ساتھی سیس فیبرگاس سے گیند کو چھینتے ہوئے اوسمانے کو پاس دیا جنہوں نے 20 ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کر اسکور 2۔0 پہنچایا۔بارسلونا اسی کے ساتھ کیمپ نو میں سال 2013 سے مسلسل 25 چمپئنز لیگ میچوں میں غیر مفتوح رہا ہے ۔کلب کے ساتھ ساتھ اس بار اپنی خطابی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر سکتی ہے جو ہسپانوی لیگ میں آگے چل رہی ہے اور کوپا ڈیل رے کے فائنل میں بھی پہنچ گئی ہے ۔وہیں چیلسی کو اب ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے پریمیئر لیگ میں سرفہرست چار میں پہنچنا ہوگا۔وہ فی الحال پانچویں نمبر پر ہے ۔