پنجی// گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وزیر دفاع رہتے ہوئے میں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ دفاع اور فوجی مہمات میں کم از لوگوں کی موت ہو۔ مسٹر پاریکر نے یہاں سے دس کلو میٹر دور ایک دوڑ پروگرام میں کہا -''سر حد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر دفاع کے طور پر میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ کم از کم لوگوں کی موت ہو''۔ انہوں نے کہا-'' ملک کے لئے سب کچھ قربان کرنا ضروری ہے لیکن اس کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ آپ جنگ میں مارے جائیں۔ اپنے دشمنوں کو ماریں اور یہی ہدف ہونا چاہئے ''۔ انہوں نے کہا کہ ایک معذور شخص کئی بار سماج اتنا بہتر کام کر دیتا ہے جسے کوئی عام آدمی کبھی نہیں کر سکتا ہے ۔ مسٹر پاریکر نے کہا کہ وہ یہاں اس لیے آئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ معذور(دویانگ) بھی سماج کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انھو ں نے کہا -''کئی بار یہ لوگ سماج کے لئے اتنا اچھا کام کر دیتے ہیں کہ عام انسان بھی نہیں کر پاتے ہیں، میں نے خود ان کی صلاحیتیں دیکھی ہیں۔ اگر یہ کسی ایک شعبہ میں اچھا کام نہیں کر پاتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں''۔یو این اظ