سرینگر //سال 2004-03میں شروع کئے گئے سفر کو جاری رکھتے ہوئے گریٹر کشمیر انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز خوبصورت لدر ویلی گالف کورس پہلگام میں جمعہ کو ہوا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز وزیر تعلیم سعید الطاف بخاری نے پبلک ورکس کے وزیر نعیم اختر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے وائس چانسلر رفیع احمد میر، سینئر پی ڈی پی لیڈر محمد دلاور میر، ایم ایل اے پہلگام الطاف کلو، نیشنل کانفرنس ایم ایل اے دیوندرسنگھ رانا اور گریٹر کشمیر کمونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ اعلیٰ فیاض احمد کلو کی موجودگی میں کیا جبکہ اس موقعے پر چیئرمین مشتاق گروپ آف ہوٹلز مشتاق احمد چایہ، ڈائریکٹر ٹورازم محمود شاہ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی سرمد حفیظ بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں دلی، چندی گڑھ، جموں و کشمیر کے مختلف صوبوںکے 134گالفروں شرکت کرنے والے ہیں ،12ویں سیزن میںچندی گڑھ کے 34،دلی کے 16، جموں کے 24اور کشمیر صوبے کے 60گالفر حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں 2خاتون گالفر بھی شامل ہے جو چندگی گڑھ سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے آئے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز سال 2004-03میں گالف سیاحت کو ترقی دینے اور جموں و کشمیر میں قائم اعلیٰ معیار کے گالف کورسوں کی موجودگی اور گالف کھیل میں نئی سوچ کو شامل کرنے میں پیش پیش رہا ہے تاکہ ریاست میں گالف کھیل اور سیاحت کو ترقی دی جاسکے۔ یہ گریٹر کشمیر ہی تھا جس نے ریاست میں گالف کھیل کو بڑھاوا دینے کیلئے گریٹر کشمیر انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا کشمیر میں آغاز کیا تھا جس میں پہلگام ، گلمرگ اور رائل سپرنگ گالف کورس سرینگر کو شامل کیا تھا۔ ریاستی سرکار سے اشارہ ملتے ہی جموں و کشمیر گالف کھیلنے کی موزون جگہ کے طور پر پیش کیا گیا جہاں کشمیر اور جموں میں پہلے سے ہی گالف کورسز موجود ہیں جبکہ لہہ میں ایک گالف میدان تیار ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام اتوار کو سرینگر کے رائل سپرنگ گالف کورس میں ہوگا تاہم مہمان گالفر پہلے ہی پہلگام کی خوبصورتی کودیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ چندی گڑھ سے آئی گالفر پولین سنگھ نے کہا ’’یہ گالف کورس بے شک اعلیٰ اور بہترین ہے اور اس کا سبزہ زیادہ بہترین ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ یہاں سال 2013میں آئی تھی اور تب سے اس جگہ کو پسند کرنے لگی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گالف کورس بہت خوبصورت ہے اور قدرتی حسن ان کو اور دو بالا کردیتا ہے۔پنجاب سے آئے ایک اور گالفر روشن سنکریہ نے کہا کہ انہوں نے پوری دنیا میں گالف کھیلا ہے مگر پہلگام گالفر کورس بہت خوبصورت ہے۔ جموں صوبے سے گالف کھیلنے آئی جی ایس ہرا نے کہا کہ گالفر کورسز میں کئی مشکلات کو عبور کرنا پڑتا ہے مگر یہ قدرتی حسن کا کمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ قدرتی حسن کسی بھی گالف کورس میں نہیں دیکھا ہے۔ ٹورنامنٹ stroke play format میں کھیلا جارہا ہے جس کی نگرانی دانش امان کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد گریٹر کشمیر کمونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈکررہا ہے جبکہ ٹورنامنٹ جے کے ٹورازم، جموں و کشمیر بینک، مشتاق گروپ آف ہوٹلز، ٹی سی آئی میکس، ایچ کے سیمنٹ، جے کے جی ڈی کاپریٹو، پیکس آٹوموبائل، جیمکیش، سی پی ایڈوائٹرز اور بگ 92.7ایف ایم ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنا اشتراک فراہم کررہے ہیں۔