حسین محتشم
پونچھ// شہید میجر روہت شرما کی یاد میں روہت میموریل ٹرسٹ نے فوج کے اشتراک سے ہر سال کی طرح اس بار بھی روہت میموریل کرکٹ کا شاندار ٹورنا منٹ منعقد کیا ہے جس کے سیمی فائنل منگلوار کو کھیلے گئے جن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اعجاز الرحمن تانترے کے اے ایس نے شامل ہوکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ کمانڈنگ آفیسر 25۔آر آروچیئر مین میجر روہت شرما ٹرسٹ علی محمد میر موجود تھے، جہاں اعجاز الرحمن تانترے نے انڈین آرمی کو مبارکباد پیش کی کہ وہ پونچھ کی تحصیل منڈی کے نوجوانوں کو ایک بہترین موقعہ دے رہے ہیں کہ وہ کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔موصوف نے نوجوانوں سے گزارش کی وہ کھیل کود میں اپنا اہم رول ادا کریں ۔انہوں نے پونچھ کے نوجوانوں سے اپیل کی کے وہ ڈرگس سے دور رہ کر سماج کی بہتری کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔