ریاسی//ضلع ریاسی کے تحصیل ٹھاکراکوٹ میں گذشتہ روز شام 8 بجے کے قریب ایک زیر تعمیر کچے مکان کے ڈیہہ جانے سے کم از کم 5افراد ہلاک جب کہ 8دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔پناسہ نالہ کے قریب تھوب کے مقام میں ابراہیم والد عبدالغنی نامی شہری کے کچے مکان میں لادھی ہورہی تھی کہ وہ اچانک گر گیا جس کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک اور 8شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔مہلوکین کی شناخت منظور احمد والد محمد شفیع،عاشق علی والد محمد وزیر،مظفر والد ذاکرحسین،محمد غفور والد سائیں،گلزار والد سلام دین ساکنہ نالہ پناسہ کے طور پر ہوئی تھی۔آج صبح پولیس اور میڈیکل ٹیم پناسہ پہنچی جہاں پر انہیں پورسٹ مارٹم کر کے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔آج دو بجے ان کا نمازہ جنازہ پڑا گیا جس میں گلزار والد سلام دین کا نمازہ جنازہ تھوب میں پڑا گیا اور باقی چار کا نمازہ جنازہ پناسہ میں ہوا جہاں پر بھاری تعداد لوگوں نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ میں ایم ایل اے گلابگڑھ ممتاز احمد خان بھی موجود تھے۔اس سانحہ پر مقامی سماجی کارکنان کے علاوہ ایم ایل اے گلابگڑھ ممتاز احمد خان،ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان،سابق وزیر عبدالغنی ملک اور پی ڈی پی ضلع صدر ریاسی شفیق رحمان بٹ نے سخت دکھ کا اظہار کیا۔