مہور//گذشتہ شب تیز بارش سے کئی مقامات پر پسی گر آنے سے سڑکیں بند ہوگئی ہے اور کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہونچا ہے۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب مہور تا جموں سڑک ملائی میں اور مہور تا راجوری سڑک دھمنی میں بند ہوگئی تھی اور کئی مقامات پر رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔تاہم مہور تا جموں سڑک دو بجے کے قریب بحال کر دیا گیا تھا لیکن مہور تا راجوری سڑک ابھی بھی دھمنی میں بند ہے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہاں SDPO مہور مجیب رحمان بٹ کے مطابق گزشتہ شب تیز بارش سے سب ڈویژن مہور میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔SDPO ارناس محمد اسم میر نے بھی بتایا سب ڈویژن ارناس میں بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس تیز بارش سے فصلیں پوری طرح سے ختم ہوگئی۔