سرینگر// جموں کشمیر میں11آئی پی ایس افسران کی ترقیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران 2004بیچ کے آئی پی ایس افسرمہندر ناتھ تیواری کو جموں کشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ گورنر کی حفاظت پر تعینات سپیشل سیکورٹی فورس میں جموں کشمیر پولیس کے 11اہلکاروں اور عملے کو ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا جبکہ6 کو واپس طلب کیا گیا۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) اوردہلی پولیس میں اہم عہدوں پرفرائض انجام دینے والے سینئرآئی پی ایس آفیسر مہندرناتھ تیواری کوجموں وکشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کا انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کیاگیا ہے۔ مہندر ناتھ تیواری، آئی پی ایس(AGMUT-04)جوکہ تعیناتی کے احکامات کے منتظرتھے ،کو دستیاب اسامی پر آئی جی پی، سی آئی ڈی جموں وکشمیر کے طور پر تعینات کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے 2004بیچ کے آئی پی ایس افسرمہندر ناتھ تیواری نیشنل کرائم ریکارڈبیورو(NCRB) اوردہلی پولیس میں اہم عہدوں پرفرائض انجام دے چکے ہیں۔ادھر محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) آر کے گوئل کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ترقیاں پانے والے ان افسران میں2002بیچ کے آئی پی ایس افسر اتم چند،2003کے آئی پی ایس افسر ویدی کمار بریدی،اسی بیچ کے اائی پی ایس افسر کیشو کمار چورسیاں،2004بیچ کے آئی پی ایس افسر اتل کمار گوئل اور اسی بیچ کے آئی پی ایس افسر بھیم سین طوتی شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق2009بیچ کے 3آئی پی ایس افسراں کو سلیکشن گریڈ آئی پی ایس میں شامل کیا گیا،جن میں امتیاز اسماعیل پرے،شلیندر کمار مشرا اور راہل ملک شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق2008بیچ کے3 آئی پی ایس افسراں کو بھی سپر ٹائم سکیل میں شامل کیا گیا،جن میں تیجندر سنگھ کو کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ عبدالجبار اور ادھیا بھاسکر بلا بھی شامل ہیں۔ادھر11 پولیس اہلکاروں کو سپیشل سیکورٹی پر روانہ کیا گیا ہے،جن میں انسپکٹر شارق مجید، انسپکٹر سندیپ سنگھ،سب انسپکٹر کشمیر سنگھ، ہیڈ کانسٹبل(منسٹریل) رمن کمار، سلیکشن گریڈ کانسٹبل(آپریٹر) محمد اکثیر، کانسٹبل روی کمار، کانسٹبل سنجے کمار،کانسٹبل راکیش کمار، سلیکشن گریڈ کانسٹبل پرشانت بڈیال اور فالور(باورچی) سریش کمار شامل ہیں۔ اس دوران6 سپیشل سیکورٹی فورس سے6اہلکاروں کو واپس طلب کیا گیا۔ ان اہلکاروں میںہیڈ کانسٹبل(منسٹریل) منظور احمد، سلیکشن گریڈ کانسٹبل منور حسین، سلیکشن گریڈ کانسٹبل درشن سنگھ،کانسٹبل عاشق حسین، سلیکشن گریڈ کانسٹبل( آپریٹر) پرسن دیپ شان اور کانسٹبل شیخ سجاد شامل ہیں۔