نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جی۔20 ممالک کے معزز مندوبین اور کثیر الجہتی آرگنائزیشنوں کے اَرکان کا جموں وکشمیر میں تیسری ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ کے لئے والہانہ خیر مقدم کیا ہے ۔
اُنہوں نے جی۔20 میٹنگ کی میزبانی کا تاریخی موقعہ اور اعزاز جموںوکشمیر کو فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کیا،’’ میں جی۔20 ممالک کے معزز مندوبین اور کثیر الجہتی آرگنائزیشنوں کے ممبران کو ’’ زمین پر جنت ‘‘ میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔خوبصورت مناظر سے لے کر پُر فضاجھیل تک برف سے ڈھکے پہاڑوں میں جموںوکشمیر تیسری ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹ کے لئے بہترین ماحول پیش کرتا ہے۔‘‘
اُنہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ،’’ میں جی۔20اِجلاس کی میزباتی کا تاریخی موقعہ اور اعزاز جموںوکشمیر کو فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا تہہ دِل سے شکریہ اَدا کرنا چاہتا ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ مندوبین مہمان نوازی ، ثقافت ، ضیافتوں کا بھی تجربہ حاصل کرسکیں گے ۔‘‘