سرینگر //رضا کار تنظیموںسرونگ نیشنزاور بصیرا نے لل دید اسپتال کے ساتھ ملکر مہجور نگر علاقے میں عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا جس میں سینکڑوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ کیا ۔ کیمپ کاافتتاح جی ایم سی سرینگر میں شعبہ کیمونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کیا ۔ کیمپ میں عطیہ کرنے والے رضاکاروں کو کورونا مخالف ویکسین کی افادیت کی جانکاری دی گئی ۔ کیمپ کے دوران کئی رضاکاروں نے کورونا مخالف ویکسین لینے کا عہد بھی کیا ۔ ابتک دونوں رضاکار تنظیموں نے 540 رضاکاروں کو عطیہ خون کیلئے تیار رکھا ہے اور وہ کسی بھی وقت عطیہ خون کرسکتے ہیں۔