سرینگر// مہاراشٹرا میں ایک کشمیری نوجوان کو مبینہ طور پر ائر فورس سٹیشن کے نزدیک مشکوک حالات میں حراست میں لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شوکت احمد کو اس وقت مہاراشٹرا کی تھانے پولیس نے گرفتار کیا جب مبینہ طور پر وہ کولشٹ ایر فورس سٹیشن کے نزدیک گزشتہ روز ممنوعہ علاقے میں(مشکوک انداز)) میں گھوم رہا تھا۔پولیس ترجمان سکھدا نارکار نے کہا کہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے شوکت احمد کوزیردفعہ447 آئی پی سی حراست میں لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان تاہم ذہنی طور پر صحت یاب نظر نہیں آرہا ہے۔ائے ٹی ایس سکارڑ نے بھی شوکت سے پوچھ تاچھ کی ہے۔