سہیل بشیر کار۔ بارہمولہ
کشمیر میں مکئی بڑے پیمانے پر اگائی جاتی ہے، البتہ 85 فیصد علاقے جہاں پر مکئی اگائی جاتی ہے وہاں assured irrigation نہیں ہے۔کشمیر میں مکئی بوٹہ، اور آٹا کے علاوہ گھاس کے لیے بھی اُگائی جاتی ہے۔جَو، مکئی (انگریزی:Maize) گھاس کے خاندان سے تعلق رکھنے والا پودا ہے،جس سے اناج کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ مکئی کو پہلی بار وسط امریکہ میں دریافت کیا گیا اور رفتہ رفتہ یہ پورے امریکہ اور پھر افریقا اور ایشیا میں پھیل گیا۔ دنیا بھر میں مکئی کی سب سے زیادہ پیداوار امریکا میں ہوتی ہے، جس کا اندازہ تقریباً 332 ملین میٹرک ٹن سالانہ لگایا گیا ہے۔ روایتی طور پر مکئی کے ہائبرڈ یا کثیر قسموں کے ملاپ کو ترجیح دی جاتی ہے، اس کی وجہ حاصل ہونے والی پیداوار ہے۔عام طور پر مکئی کے پودے کی اوسط اونچائی 2.5 میٹر ہوتی ہے۔
غذائیت سے بھرپور مکئی میں نشاستہ، ریشہ، حیاتین اور معدنیات بہت مقدار میں ہوتے ہیں۔ مکئی کے ایک کپ (164 گرام) میں 177 حرارے، 41 گرام نشاستہ، 5.4 گرام لحمیات، 2.1 گرام چکنائی، 4.6 گرام ریشہ، روزانہ کی ضرورت کا 17 فیصد وٹامن سی، 24 فیصد تھیامین (وٹامن بی 1)، 19 فیصد فولیٹ (وٹامن بی9)، 11 فیصد میگنیشیم اور 10 فیصد پوٹاشیم ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ شوگر، انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول کی جاسکتی ہے۔مکئی کا استعمال بھوک بڑھاتا ہے اور بدن کو فربہ کرتا ہے، مکئی کھانے کے بعد ہونے والی قے کو روکتی ہے ۔یہ آنکھوں کی بصارت بڑھاتی ہے، کمزور لاغر بدن کو قوت دیتی ہے اور مکئی کا تیل بدن کو فربہ کرتا ہے۔
مکئی اُگانے کے لیے بہترین وقت اپریل سے مئی ہے، لیکن یہ 21 جون تک لگائی جا سکتی ہے۔مکئی لگانے سے پہلے 3 بار زمین کو جوتیے،زمین 15 سینٹی میٹر گہرا کھودئیے۔زمین اچھی نکاسی آب اور زرخیز لومی یا سیلابی زمین پر بہترین اُگتی ہے۔ تاہم مٹی سے لے کر چکنی مٹی تک مکئی کو مختلف قسم کی مٹی پر اگایا جاسکتا ہے۔ فصل مٹی کی تیزابیت کیلئے مزاحم ہے، مگر مٹی کی تیزابیت کو چونے کے استعمال کے ذریعے ختم کرنا پیداوار بڑھا سکتا ہے۔اور بیج ڈالنے سے پہلے ایک کنال میں سڑا ہوا گوبر ایک ٹن گوبر ڈالنے کےساتھ ہی یوریا ساڑھے چھ کلو، ڈی اے پی ساڑھے چار کلو، ایم او پی پونے دو کلو اور زنک ایک کلو ڈالیے۔کھاد ڈالنے کے بعد بیج ڈالیے، ایک کنال میں ایک سے ڈیڑھ کلو بیج کافی ہوتا ہے۔اگر آپ لین سوئنگ کر رہے ہیں تو ایک کنال بیج اور اگر آپ براڈکاسٹنگ کر رہے ہیں تو ڈیڑھ کلو بیج ایک کنال میں ڈالیے. آجکل محکمہ زراعت بڑے پیمانے پر sweet corn کو فروغ دے رہا ہے. اگر سویٹ کارن لگانا ممکن نہیں ہے تو مکئی HYBRID ہی لگائیں. سویٹ کارن اور ہائبڑ مکئی کا ایک پودا 4 سے پانچ corn دیتا ہے، اگر آپ کو irrigation دستیاب ہے تو sweet corn لگائیں. ایک کنال زمین کے لیے آدھا کلو بیج کافی ہوتا ہے، مکئی کا بیج تین سے 5 سینٹی میٹر گہرا ڈالیے. جب پودے تقریباً 8 سے 10 سینٹی میٹر لمبے ہو جائیں تو اپنے پودوں کو پتلا کریں تاکہ وہ 20 سے30 سینٹی میٹر دور ہوں۔ فالتو جھاڑیاں ہٹاتے ہوئے خیال رکھیں کہ جڑیں زخمی نہ ہوں۔ یقینی بنائیں کہ مٹی اچھی نکاسی آب والی ہو اور نمی کی ایک جیسی سطح برقرار رکھنے کے قابل ہو۔ weed کو آنے نہ دیں،جب مکئ گھٹنے کے برابر ہو جائے تو مکئ کو گوڈائی کیجے، اور جب مکئی 45 سے 60 سینٹی میٹر ہو جائے تو ایک بار پھر گوڈائی کیجئے۔مکئی کی بہتر پیداوار کے لئے کم از کم تین بار پانی دیجئے۔پہلی بار جب پودے knee hight ہوجائیں، دوم silking کے وقت اور جب گرین بننا شروع ہو جائے۔مکئی کی فصل کو ملائمیت کے مرحلے پر مسلسل دو دن تک آبپاشی سے tusseling to silking stage نہ ہونے کی صورت میں فصل کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہو سکتی ہے،110 میں چھلیاں تیار ہوتی ہیں۔جب چھلیاں تیار ہوں تو چھلیاں چن لیں، ایک کنال میں 2 کوئنٹل مکئ نکلتی ہے۔مکئی کے ساتھ راجماش کی inter cropping کی جا سکتی ہے، ایک ساتھ لگانے کے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔اگر آپ مکئی کا آٹا بنانا چاہتے ہیں، تو مکئی سکھائیں ، ساتھ ہی مکئی کے گھاس کے بھی بہت سارے فوائد ہیں۔لہٰذا اب تک اگر آپ نے مکئی نہیں لگائی تو فوراً لگالیں۔
رابطہ 9906653927