مہور //زون مہور کے مڈل سکول کوسکنڈ کے سٹاف ممبروں نے آٹھویں جماعت کے طلاب کے لئے زیر قیادت ہیڈ ماسٹر انچارج سعید محمد منہاس ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔پارٹی میں موضع کی سابقہ سرپنچ جان بیگم ،لمبردار مشتاق احمد و طلاب کے والدین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ سکول کے طلاب و والدین نے سکول ہذا کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور کہا کہ سلدھر کلسٹر میں یہ اپنی قسم کی پہلی الوداعی ٰ پارٹی ہے ،جو موضع کے طلاب و والدین کے لئے ایک تحفہ ہے۔اس موقعہ پر والدین نے کافی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ایوئینٹ سے طلاب کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے،جو مستقبل میں بھی دل لگا کر پڑھائی کریں گے۔
3