مہور//زون ارناس کے گورنمنٹ مڈل سکول شنوگی میں گُذشتہ روز والدین اساتذہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں موضع کے والدین نے نہایت ہی جوش و شوق سے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران کئی مدعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جن میں سے طلبا کی باقاعدہ حاضری ،طلباکی صحت وصفائی ،گھر پر طلبا کی پڑھائی کرنے،کے جی کلاسز و والدین کے مسائل، طلبا کے صحت، اساتذہ کے مسائل، برسات میں شجر کاری وغیرہ خاص تھے۔سکول کے ہیڈ ٹیچر بلونت سنگھ نے والدین کے تعاون پر زور دیا اور انہیں سکول کو فروغ دینے میں انکا تعاون طلب کیا ۔والدین نے اساتذہ کو مستقبل میں اپنا مکمل تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا ۔