جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعرات کے روز یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مٹھی میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب پر چیئر مین سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی سورج پرکاش پادھا مہمان خصوصی تھے۔ سکول کے پرنسپل نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا اہتمام مہمانوں کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر چیئر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنے چاہیے۔ اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل سکندر لعل نے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دی۔ طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڈا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔ طلاب نے پروگرام میں کوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔جے ایم سی ٹیم نے تمام سوالات کا اطمینان بخش جوابات دئے۔ انہیں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔وارڈ کے کارپوریٹر اور علاقہ کے لوگوں نے جے ایم سی کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔