عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کے شہامہ کیمپس میں بدھ کومویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص سے متعلق ایم سہ روزہ پروگرام شروع ہوا۔ پروگرام کااہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنیری سائنس نے ورلڈبینک کے تعاون سے نیشنل ایگری کلچر ہائرایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت کیاتھا۔پروگرام میں کشمیرصوبے کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلاب نے حصہ لیا۔شعبہ ویٹرنیری سائنس کے ڈین پروفیسر محمدطفیل بانڈے نے اس تربیتی پروگرام کے انعقاد کی اہمیت کواُجاگر کیا۔