کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے مونہ بل ہندوارہ علاقہ میں مویشیوں میں پھیلی پر اسرار بیماری سے اب تک درجنو ں مویشی ہلاک ہو گئے جس کی وجہ سے لوگو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ دو ہفتہ قبل مونہ بل علاقہ میں پر اسرار بیماری کی وجہ سے درجنو ں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گوجر بکروال گرمیو ں میں بنگس وادی کے علاوہ نیلون ،ھودن ،ریشواری ،نوگام ،کاشتوار ،پھٹواری اور دیگر مقامات پر اپنے مال و مویشی کو ساتھ لیکر وہا ں پر انہیں پالتے ہیں تاہم امسال ان مویشیو ں میں پر اسرا بیماری پھیلنے کی وجہ سے درجنو ں مو یشی ہلاک ہوگئے ۔ان بکر والو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ انیمل ہسبنڈر ی کی کئی ٹیمیں ہر سال ان علاقوںکا دورہ کر کے مویشیو ں کو پہلے ہی انجکشن دے کر بیماریا ں پھیلنے پر قابو پاتے تھے لیکن اس سال کوئی بھی ٹیم ان مویشیو ں کی دیکھ ریکھ اور ان کے علاج و معالجہ کے لئے نہیں آئی اور مویشیو ں میں پھیلی پر اسرار بیماری سے اب تک درجنو ں مویشی مر گئے ۔بکر والو ں اور علاقہ کے لوگو ں نے محکمہ پش و پالن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں کا دورہ کر کے اس پر اسرار بیماری پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔