شوپیان//شوپیان کے ایک مضافاتی گائوں میں نامعلوم افرادنے ایک شخص کے رہائشی مکان اور2دکانات کوشعلوں کی نذر کردیا ۔15 اپریل2018کو مولوچھترگام شوپیان میں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران4جنگجواور2عام شہری جاں بحق ہوئے تھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے کچھ روزبعدمولوچھترگام کے رہنے والے کفایت میرولدبشیراحمدمیرنامی ایک شخص کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں ان پر فوج کے ساتھ کام کرنے کا الزام تھا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ کچھ نامعلوم افرادنے کفایت میرکے خالی پڑے رہائشی مکان میں توڑپھوڑکی اورنزدیک ہی واقع اُسکے دودکانات کونذرآتش کردیا۔(کے این این)