سرینگر/حکام نے جمعرات کو جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرتے ہوئے اُنہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ ویری کو22فروری کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب حکام نے جماعت اسلامی جموں کشمیر اور دیگر ایسی ہی تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون عمل میں لاتے ہوئے سینکڑوں لیڈروں اور کارکنان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا۔
حکام نے مذہبی جماعتوں کیخلاف سخت کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے جس کے تحت ابھی تک جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں کارکنان اور کئی ائمہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
جاری کریک ڈائون کے دوران ابھی تک درجنوں حریت کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔