مظفر آباد// حزب سربراہ سید صلاح الدین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم راشد وانی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان رہنما بچپن سے ہی تحریک آزادی کے کاروان میں شامل تھا اور اور زندگی کی آخری سانسوں تک وہ اس فرض کو بخوبی نبھاتا رہا ۔حزب ترجمان سلیم ہاشمی کے مطابق صلاح الدین نے کہا کہ آزادی برائے اسلام مرحوم کا خواب تھا اور اس خواب کی تعبیر حاصل کرنے کیلئے مرحوم نے انتھک جدوجہد کی ۔صلاح الدین کے مطابق مرحوم انتہائی مخلص ، دیانتدار ، ،خدا ترس اور اعلیٰ تعلیم یا فتہ رہنما تھے ۔بیان کے مطابق 23ماہ مبارک کی تراویح کی نماز کے دوران اللہ کے حضور پہنچنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مرحوم کی جہد مسلسل کو اللہ کی بارگاہ میں قبولیت کا شرف حاصل ہوچکا ہے ۔حزب سربراہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔