عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 26 اکتوبر تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 18، 21، 24 اور 25 اکتوبر کو سہ پہر یا شام کے وقت موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اس دوران شمالی کشمیر کے کچھ بلند علاقوں میں ہلکی برف باری کے امکانات ہیں۔محکمہ نے بتایا کہ 16 سے 20 اکتوبر تک زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہے گا۔ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں کیونکہ کسی بڑی موسمی تبدیلی یا بارش کا امکان نہیں ہے۔