جموں // کٹرہ سے جموں جاتے ہوئے موری میں سڑک حادثے میں ایک یاتری کی موت ہو گئی اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ بس زیر رجسٹریشن نمبرRJ14-PD-4101 کٹرہ سے جموں جاتے ہوئے موری میں پلٹ گئی جسکے نتیجہ میں ایک نوجوان لڑکی جس کا نام نیتیکا (26سال) دختر منوج کمار ساکن جے پور، راجستھان تھا کی حالت نازک تھی اور 23 دیگرعقیدتمند زخمی ہو گئے ج۔
پولیس نے کہا “بس کٹرا سے جموں کے راستے میں ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوئی جب ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا‘‘۔پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی نوجوان لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ دریں اثناء کٹرہ مندر کے 23 دیگر زخمی عقیدتمندوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان 23 میں سے 4 کو جدید علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے بس حادثے سے متعلق دہشت گردی کے واقعے کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔
پولیس نے پریس کو ایک بیان میں کہا”سوشل میڈیا سائٹس پر کچھ دہشت گرد گروپ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ایک دہشت گردی کا واقعہ تھا۔ تاہم، ڈرائیور اور مسافروں/عینی شاہدین کے ورڑن کے مطابق ڈرائیور نے تیز موڑ اور تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا” ۔پولیس نے کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر کچھ دہشت گرد گروپوں کے دعوے کے مطابق دہشت گردی کا کوئی زاویہ نہیں ہے۔‘‘ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔