سرینگر // ایس کے آی سی سی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جہاں کشمیری میں 8الفاظ کہے، وہیں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، ریاستی گورنر کا نام لینا بھول گئی اور پھر گورنر سے معافی مانگی۔نریندر مودی نے اپنی تقریر ختم کرنے سے قبل کشمیری میں کہا’’ سیٹھا سیٹھا شکریہ‘‘۔اسکے بعد اختتامی کلمات میں کہا’’ خدا تھے نو خوش تہ خوشحال‘۔اس موقعہ پر کنوکیشن سینٹر میں تالیاں بجائیں گئیں۔اسی تقریب کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ سے قبل مہمانوں کا نام لینے کے دوران محبوبہ مفتی ریاستی گورنر این این ووہرا کا نام لینا بطھول گئی تو ڈائس پر مودی کیساتھ موجود تھے۔جب محبوبہ مفتی کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے این این ووہرا سے معزرت کی۔انہوں نے کہا’’ مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں نے گورنر صاحب کا نام نہیں لیا،مجھے امید ہے کہ وہ مجھے معاف کریں گے‘‘۔