یواین آئی
ممبئی// وزیر اعظم نریندر مودی ا ٓج یعنی بدھ کو مہاراشٹر آئیں گے جہاں وہ مہایوتی امیدواروں کی حمایت میں روڈ شو اور انتخابی ریلیاں کریں گے۔مہاراشٹر میں 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات کا پانچواں اور آخری مرحلہ ہونا ہے۔ پانچویں مرحلے میں ممبئی کے چھ پارلیمانی حلقوں میں مہایوتی کے امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ مودی کل شام طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے روڈ شو کریں گے جبکہ 17 مئی کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر یں گے۔ بدھ کو ہونے والے روڈ شو کے پیش نظر ممبئی کی کئی سڑکیں بند رہیں گی۔