سرینگر//نیشنل کانفرنس نے شوپیان شہری ہلاکتوں پررنج والم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط سرکار کشمیری عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔پارٹی ترجمان جنید عظیم متو نے کہا ہے کہ امن و قانون کے حالات دن بہ دن بگڑتے جارہے ہیں جو نہایت تشویشناک اور مرکزی و ریاستی سرکار کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مخلوط سرکار کی غیر سنجیدگی اور غلط پالسیوں کا نتیجہ ہے کیونکہ موجودہ سرکار ابتدا سے ہی اپنی غلط پالسیوں اورغلط فیصلوں کی وجہ سے ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار نے نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارا ۔ انہوں نے جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔ ادھر مقامی پارٹی لیڈران ،ضلع صدر شوکت حسین گنائی ، پارٹی سینئر لیڈر شیخ محمد رفیع اور نثار احمد نثار نے بھی شہری ہلاکتوں پر رنج والم کا اظہارکیا ہے۔