سرینگر//اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کی قیادت میں کل آفیسران کی ایک ٹیم نے علی الصبح پارمپورہ سرینگر میںناکہ لگایا۔اس موقعہ پر موبائیل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میںدودھ کے نمونوں کی جانچ کی گئی اور 10کوئنٹل دودھ کو غیر معیاری پاکر موقعہ پر ہی ضائع کیا گیا۔جب کہ دودھ کے 16نمونے بھی حاصل کئے گئے جن کی جانچ کی جارہی ہے۔دودھ کا کاروبار کرنے والوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوڈ گریڈ کنٹینروں میںہی دودھ تقسیم کریں ورنہ اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ دریں اثنأ فوڈ کنٹرول آر گنائزیشن کی فوڈ سیفٹی ونگ نے غیر معیاری اشیأ خوردنی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف 25چالان درج کئے۔