عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// منی گام گاندربل میںجاری کرکٹ ٹورنا منٹ’ منی گام پرائمر لیگ کو ’’بلیو ہاکس کشمیر ‘‘ نے اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ ٹورنا منٹ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر رئیس وانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹورنا منٹ کا اہتمام منی گام کرکٹ ایسو سی ایشن نے کیا تھا ۔ آخری مقابلہ ’’بلیو ہاکس کشمیر‘‘ اورمنی گام شاہینز کے درمیان اتوار کوکھیلا گیا ۔سب سے پہلے’’ بلیوہاکس کشمیر ‘‘ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر کے مقررہ20اوروں میں 247رن بنائے۔ رئیس وانی مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں کل16ٹیموں نے شرکت کی ۔