عشرت حسین بٹ
منڈی//بھارتیہ فوج کی 25ویں راشٹریہ ریفلز کی جانب سے آپریشن سدبھاونہ کے تحت ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں تین روز قبل منڈی پمئرلیگ بالی بال چمپئن شپ کا اہتمام کیا تھا جس میں منڈی تحصیل کی کل 16بالی بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس سلسلے کے آخری یعنی فائنل مقابلہ مخدومیہ کلب جالیاں اور چنڈک سلطانس کے درمیان کھلا گیا جس میں مخدومیہ کلب جالیاں نے شاندار جیت درج کر کے چنڈک سلطانس کلب کو مات دی۔ اس موقع پر شائقین اور مقامی لوگوں نے ٹورنامنٹ کا لطف لیتے ہوئے ذراع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے ضلع پونچھ کے دور دراز علاقوں میں اس طرح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لت سے دور رکھنے کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کھیل کود کی طرف مائل کرنا ان کی جسمانی توانائی میں اضافہ کرنے کی ایک اچھی مشق ہے شائقین کا کہنا تھا کہ تین روزہ اس والی بال چمپئن شپ کے دوران ساوجیاں علاقہ کے عوام نے بھی نوجوانوں کے بہترین کھیل کو دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی ٹورنامنٹ کے آخر پر فاتح ٹیم کو دس ہزار نقد اور اسناد سے نوازا گیا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے کھیلاڑیوں میں بھی اسناد اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا وہیں ساوجیاں علاقہ سے جڑے کھیل کود کے شائقین نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں اس طرح کے پروگرام اور بھی منعقد کیے جائیں گے جن کی وجہ سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔