عشرت حسین بٹ
منڈی// منگل کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے راجپورہ نزدیک آڑائی کھٹہ مقام پر طرفین سے آ رہے دو آٹوکے درمیان ٹکر ہو گئی جس دوران13افراد زخمی ہو گئے جنہیںبعد ازاں مقامی لوگوں اور ایمبولینس کے ذریعہ سب ضلع ہسپتال منڈی علاج ومعالجہ کے لئے لے جایا گیا ۔پولیس کے مطابق ایک آٹو زیر نمبر JK12D 8977جو کہ پلیرہ سے منڈی کی طرف روانہ تھا جبکہ دوسرا آٹو یر نمبر JK13 5447 جو کہ منڈی کی جانب سے پلیرہ کی طرف روانہ تھا اچانک راجپورہ میشا والی آڑائی کھٹہ کے نزدیک ایک موڑ میں ٹکرا گئے جن میں سوار13افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفسر منڈی ڈاکٹر ریاض جان نے بتایاکہ اس سڑک حادثے میں13آفراد زخمی ہوئے جن میں سے تین شدید زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا ان کا کہنا تھا کہ باقی دس زخمیوں کا علاج سب ضلع ہسپتال منڈی میں کیا گیاجنہیںعلاج کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس بھی درج کیا گیا اور حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔