عشرت حسین بٹ
منڈی// گزشتہ دنوں ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کے بائیلہ کے رہائشی علاقے میں بھٹکنے والے ایک ریچھ کو محکمہ جنگلی حیات نے کامیابی کے ساتھ زندہ پکڑ لیا گیا جسے بعد ازں تتا کٹی جنگلات میں چھوڑ دیا گیا ۔بتا دیں کہ یہ ریچھ مقامی آبادی بائیلہ فتح پور اور ترچھل کے باشندوں کے لئے ممکنہ خطرہ تھا، لیکن حکام کی جانب سے فوری کارروائی نے اس کی محفوظ گرفتاری اور رہائی کو یقینی بنایا۔ حکام نے ریچھ کو اس کے قدرتی مسکن تک پہنچایا گیا اور اسے تتا کٹی جنگلی حیات کی پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا جو جنگلی حیات کے تحفظ اور مدد کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس دوران ریچھ کی بازیابی کے لئے محکمہ نے آپریشن کے دوران منڈی کے مقامی لوگوں کے تعاون پر ان شکریہ ادا کیا ہے بدھ کو مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ بروقت مداخلت سے جانیں بچ گئیں اور ریچھ اور انسانوں دونوں کو کسی قسم کے نقصان سے بچا گیا اس دوران ایک مقامی رہائشی نے کہا کہ ہم محکمہ وائلڈ لائف پونچھ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری کارروائی کی اگر چہ اس دوران کنال فتح پور منڈی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا مگر اس کے بعد ریچھ کو پکڑا گیا اور اسے اپنی جگہ پر محفوظ کر دیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلات اور جنگلی حیات کی راہداریوں کے تحفظ کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انسانی اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے زیادہ سے زیادہ آگاہی اور تعاون کا مطالبہ کیا۔